10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37
دورہ آسٹریلیا کیلئے 19 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان،شکیل عباسی کپتان مقرر
جنگ نیوز -
لاہور…دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کی 19 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،شکیل عباسی کو قومی ٹیم کاکپتان مقررکیاگیاہے،پنالٹی کارنراسپیشلسٹ سہیل عباس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کے بعد سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین حنیف خان نے ٹیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایاکہ محمدعمران ملیریاکاشکاررہے ہیں اس لیے انہیں کپتانی نہیں دی گئی ،البتہ وہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔انہوں کہاکہ ریحان بٹ کی ٹیم میں جگہ نظرنہیں آرہی۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔شکیل عباسی(کپتان)عمران شاہ،محمدعمران، سہیل عباس، محمدعرفان سینئر، سید کاشف شاہ، محمدرضوان جونیر، محمدتوثیق، وسیم احمد، راشدمحمود، فریداحمد، عبدالحسیم خان، شفقت رسول، محمدوقاص، محمدرضوان سینئر، علی شان ، محمدزبیر، محمدعمربھٹہ اورمحمدعرفان سینئر۔