10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:37
آسٹریلوی کرکٹر سب سے بڑے میچ فکسر ہیں، مظہر مجید کا آڈیو ٹیپ
جنگ نیوز -
لندن …اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظرعام پرلانے والے صحافی مظہرمحمودنے لندن کی عدالت کے روبروکئی اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹرز کے ایجنٹ مظہرمجیدکی آڈیوبھی عدالت میں پیش کردی گئی جس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز سب سے بڑے میچ فکسرزہیں جبکہ وسیم اکرم ، وقاریونس معین خان اور اعجاز احمدبھی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔لندن کی سدک کراوٴن کے روبرونیوزآف دی ورلڈ کے رپورٹر مظہرمحمود نے کئی اہم انکشافات کیے۔انہوں نے کہاکہ وہ ٹھوس وجوہات کی بنا پر کرکٹ کرپشن کیس کومنظرعام پرلائے تھے۔انہوں نے بتایاکہ مظہرمجید سے ٹاٹا کمپنی کے نمائندے محسن خان کی حیثیت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مظہر مجید نے سابق صدرپرویزمشرف اوروسیم اکرم کا ذکربھی کیاتھا۔ پاکستانی کرکٹرز کے ایجنٹ کاکہناتھاکہ وہ دبئی میں پراجیکٹ کے سلسلے میں پرویز مشرف سے بات کریگا۔ مظہرمحمودکے مطابق مظہرمجید نے یہ بھی بتایاکہ وہ وسیم اکرم سے بھی خفیہ ملاقات کرچکے ہیں۔ نیوز آف دی ورلڈ کے رپورٹر نے کہاکہ مظہرمجید کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کوسنبھالنا مشکل کام ہے۔عدالت میں مظہرمجید کی آڈیوٹیپ بھی پیش کی گئی جس میں مظہرمجیدکاکہناتھاکہ وسیم اکرم، وقاریونس، معین خان اوراعجازاحمدبھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں، مظہرمجیدنے الزام لگایاکہ آسٹریلوی کرکٹرزسب سے بڑے میچ فکسرز ہیں۔مظہرمجیدنے کہاکہ وہ طویل عرصے سے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں،بلکہ اسے میچ فکسنگ میں لانے والے پاکستانی کرکٹرز ہی تھے۔