تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافہ

جنگ نیوز -


کراچی … عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتو ں میں استحکام کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق پیر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے ساتھ 55 ہزار 550 روپے جبکہ10 گرام کی قیمت 386 روپے اضافے سے47 ہزار 614 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1665 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جو گذشتہ ہفتے 1635 ڈالر تک کی سطح پر تھی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ استحکام کی وجہ سے مقامی مارکیٹس میں بھی سونے کی قیمتوں میں بہتری آئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.