تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 2:48

لیبیا:فورسز اور مخالفین میں جھڑپیں جاری ،مزید 20 افراد ہلاک

جنگ نیوز -


سرت. .. . . . . .لیبیا کے شہر سرت میں معمرقذافی کے فورسز اور مخالفین میں جھڑپیں جاری ،مزید 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔لیبیا کے شہر سرت میں معمر قذافی فورسز اور مخالفین میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔کئی دونوں سے جاری جھڑپوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جھڑپوں میں مزید 20 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔قومی عبوری کونسل کے چیرمین دعویٰ ہے کہ سرت میں صرف ایک ٹاون معمر قذافی فورسز کے پاس ہے۔خیال ظاہر کیا جارہاہے کہ معمر قذافی جنوبی ریگستانی علاقے میں کہیں روپوش ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.