تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 2:48

کرکٹر سہیل تنویر کی نکاح کے فورا بعد پہلی بیوی منظر عام پر آگئی

جنگ نیوز -
لاہور. . .. . . . کرکٹر سہیل تنویر کی نکاح کے فورا بعد پہلی بیوی نوشین منظر عام پر آگئی،نوشین کا کہنا ہے کہ بیٹی پید ہونے کے بعد سہیل نے مجھے چھوڑا۔کرکٹر سہیل تنویر کی نکاح کے فورا بعد ان کی پہلی بیوی نوشین منظر عام پر آگئی ہے ،نوشین کا کہناہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں سہیل تنویر سے شادی ہوئی، اور اگست میں ہماری بیٹی ہوئی تھی۔نوشین کا دعوی ٰ ہے کہ نوشین کا کہنا ہے کہ بیٹی پید ہونے کے بعد سہیل نے مجھے چھوڑا۔ان کا کہناہے کہ سیہل تنویر نے مجھے طلاق نہیں دی ہے اور نکاح مجھے خفیہ رکھا۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیہل تنویر سے شاد ی کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نوشین سے علیحدگی ہوچکی ہے تاہم طلاق کیلئے کاغذی کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہناتھاکہ نوشین کے ساتھ میری بن نہیں پائی اس لیے علیحدگی ہو گئی۔سہیل تنویر کا گزشتہ روز کومل سے شادی ہوگئی ہے ۔سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ انھوں نے کومل کونکاح سے پہلے نوشین سے شادی اورالگ ہونے کے بارے میں بتادیاتھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.