تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:0

نیوزی لینڈ:ڈوبنے و الے جہازسے دوبارہ تیل رسنے لگا

جنگ نیوز -
ٹورنگا .. . . . . . . .نیوزی لینڈ میں ڈوبنے والے جہاز سے دوبارہ تیل رسنے لگا۔ میری ٹائم حکام کے مطابق نارتھ آئی لینڈ میں ٹورنگا ساحل کے قریب ڈوبنے والے مال بردارجہاز رینا سے تیل کااخراج دوبارہ شروع ہوگیاہے۔جہاز سے ایک سو تیس سے تین سوپچاس ٹن تیل کااخراج ہوچکا ہے۔ لائبیریا میں رجسٹرڈ مال بردارجہاز بدھ کو سمندر میں چٹانی ابھار سے ٹکرا گیا تھا۔ اس حادثے میں عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے تاہم بیس ٹن تیل رس کرسمندرکوآلودہ کرگیا۔حکام کاکہنا ہے جہاز پر 1,700 ٹن ایندھن موجود ہے جسے محفوظ طریقے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.