تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:0

جہلم : پولیس نے بوریوں میں بند 50 ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیے

جنگ نیوز -
جہلم . . . . .. . . جہلم میں پولیس نے بوریوں میں بند 50 ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیے۔ڈی پی او جہلم طیب حفیظ چیمہ کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ دینہ کے قریب اوور ہیڈ برج کے نیچے بھاری مقدار میں بم پڑے ہوئے ہیں،جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پل کے نیچے دو بوریوں میں پڑے 50 ہینڈ گرنیڈ برآمد کیے گئے۔ڈی پی او کے مطابق برآمد ہونے والے تمام ہینڈ گرنیڈ ایچ ای 36 اور این 88 ساخت کے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.