تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:0

امریکا کے بعد ایساف کا بھی پاکستان سے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ

جنگ نیوز -


کابل… امریکا کے بعد ایساف نے بھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔ ایساف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل Carsten Jacobsenنے زور دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے اور تربیتی مراکز ختم کرنے کیلئے کارروائی کرے۔ کابل میں ایساف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں تاہم پاکستان کو چاہیے کہ اپنی سرزمین پر دوبارہ منظم ہونے والے دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے ، چاہے وہ طالبان ہوں یا حقانی نیٹ ورک۔ بریگیڈیئر جنرل Carsten Jacobsen کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہ اور تربیتی سہولتوں کے خواہشمند دہشتگرد گروپوں کیخلاف پاکستان ، افغانستان اور عالمی برادری کو لڑنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.