تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:4

کراچی،خورشید شاہ کے گھر پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں کا اجتماع

جنگ نیوز -


کراچی… سابق سینئر وزیر سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی زیر صدارت دو صوبائی وزراء اور 10 ارکان سندھ اسمبلی کاوفاقی وزیر سیدخورشید شاہ کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کے کزن نصر اللہ بلوچ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، پیپلز پارٹی کے 3 وزراء ، سابق سینئروزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت دیگر ایم پی ایز کوعشائیہ دیاگیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ بلوچ نے کہا کہ کراچی میں ان کاگھر نہیں ہے اس لیے سید خورشید شاہ کے بنگلے پر دعوت کااہتمام کیاگیا۔ انھوں نے واضح کیاکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں ان سے رابطہ ختم نہیں ہو سکتا۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ عشائیہ میں گزشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ملاقات کرنے والے عمران ظفر لغاری،امداد پتافی،جاوید شاہ اور دعوت کے میزبان نصر اللہ بلوچ بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے سے زائد جاری اس ملاقات میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حالیہ بیانات اور مستقبل کے لائح عمل پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں رکن سندھ اسمبلی جاوید شاہ کاکہناتھا کہ پیر صاحب پگارا بزرگ ہیں ان سے دعا لینے گئے تھے اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔۔ایک سوال پرانھوں نے کہا نہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پارٹی چھوڑی ہے اورنہ ہی یہاں موجود کوئی اوررکن سندھ اسمبلی پارٹی چھوڑ رہاہے۔ صدر مملکت پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ہیں ان پرمکمل اعتماد ہے جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھائی اور ساتھی ہیں۔میڈیا کی موجودگی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیمروں سے بچتے ہوئے گاڑی گھر کے اندر بلاکر روانہ ہو گئے اورروایتی شعلہ بیانی سے گریز کیا جبکہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھی میڈیا سے گفتگوسے پرہیزکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.