11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:15
لاہور میں ڈینگی بخار سے ایک اور شخص دم توڑ گیا
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور میں ایک شخص ڈینگی وائرس سے زندگی ہار گیا لاہور میں مرنے والوں کی تعداد 182 جبکہ پنجاب میں 203 ہوگئی وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے ڈینگی کے خاتمے کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔آج میواسپتال میں ایک شخص ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والے 24 سالہ مزمل کا تعلق فیروزوالہ سے تھا پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 250 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق صوبے میں مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار 535 ہوگئی لاہور میں200 کیسز کے بعد تیرہ ہزار 347 ہوگئی مختلف اسپتالوں میں 1500 مریض زیر علاج جبکہ پندرہ ہزر 226 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ موسم میں ڈینگی سے بچاو کی تیاری ابھی سے شروع کر دی جائے انہوں نے کہا کہ 6 سیل سیپریٹرز مشینیں بیرون ملک سے منگوائی گئی ہیں جو ملتان، رحیم یارخان، بہاولپور اور راولپنڈی میں نصب کی جائیں گی، انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایاجائے وزیر اعلی نے تمام ٹیوب ویلز چیک کرنے کی ہدایات جاری کردیں اور رپورٹ کل تک طلب کرلی وزیر اعلی پنجاب نے انڈونیشن میڈیکل ٹیم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔