11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:38
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممتاز قادری کی سز ائے موت پر عمل درآمد روک دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآ مد روک دیا ہے۔ سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے کی جس نے فیصلے کے خلاف اپیل کو سماعت کے لئے منظور کر لیا۔ ممتاز قادری کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف کا کہنا ہے کہ مجرم کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے اور وفاق کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممتاز قادری کو دو مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔