11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:38
اورکزئی ایجنسی :گورنر پختوانخوا کے جلسے پر راکٹ حملہ، 7افراد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…اورکز ئی ایجنسی میں گورنرپختونخوا مسعود کوثرکے جلسے پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائرکئے ہیں، جس سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جلسے پر تین راکٹ فائر کئے گئے جو جلسہ گاہ کے قریب آکر گرے جس سے سات افراد زخمی ہوگئے اور لوگوں میں بھگدڑمچ گئی۔ جلسے سے گورنر پختونخوا مسعود کوثر نے بھی خطاب کرنا تھا، تاہم راکٹ حملے کے بعد اُن کی جلسہ گاہ میں آمد منسوخ کرکے جلسہ ختم کردیا گیا اوراُنہیں واپس پشاور کے لئے روانہ کردیا گیا۔