تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:27

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کے منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دے دی

جنگ نیوز -


منیلا… ایشیائی ترقیاتی بینک نے دریائے جہلم کے بہاوٴ پر 147 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کے لئے 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے منیلا سے جاری ہونے والے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ کوریا کی دو کمپنیاں کوریا واٹر ریسورس کارپوریشن اور ڈیو انجیئنرنگ مشترکہ طور پر مظفر آباد کے قریب دریائے جہلم پر 147 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے پر کام کررہی ہیں اور اس منصوبے کے لئیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے ، پٹ رند پاور پلانٹ دریا کے بہاوٴ پر بجلی پیدا کرے گا ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک میں توانائی ی قلت دور کرنے میں مدد دینے کے علاوہ ملک میں بجلی کی پیداوار تھرمل سے پن پر منتقل کرنے میں بھی مدد گار ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.