تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:38

بی جے پی انا ہزارے کو صدارتی امیدوار نامزد کرنا چاہتی ہے، کانگریس

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت کی حکمران کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتیں آئندہ صدارتی انتخابات میں معروف سماجی کارکن انا ہزارے کو اپنا امیدوار نامزد کرنا چاہتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا ہزارے نے کانگریس میں دشمن عناصر کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے‘ کانگریس رہنما نے کہا کہ بی جے پی انا ہزارے کو تمام کانگریس مخالف جماعتوں کی طرف سے صدارتی امیدوار کے طور پر آگے لانے کا ارادہ رکھتی ہے‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انا ہزارے نے حال ہی میں حکومت کو کرپشن کے انسداد کیلئے ”لوک پال“ بل پارلیمنٹ میں لانے پر مجبور کیا تھا اور وہ اب پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے حسار حلقہ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کی مخالفت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.