تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:38

بھارتی نائب صد ر ترکی کے 5 روزہ دورہ پر انقرہ پہنچ گئے

جنگ نیوز -
نئی دہلی/انقرہ…جنگ نیوز… بھارت کے نائب صدر حامد انصاری ترکی کے 5 روزہ دورہ پر انقرہ پہنچ گئے۔ بھارتی نائب صدر ترکی میں قیام کے دوران ترک صدر عبدالله گل، وزیراعظم رجب طیب اردگان اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقاتیں کریں گے۔ حامد انصاری انقرہ میں ترک رہنماؤں سے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ان کی ترک تاجروں کے ایک وفد سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ بھارت اور ترکی کے درمیان اس وقت باہمی تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر سالانہ ہے۔ بھارت کی 112 کمپنیاں ترکی میں تجارت کر رہی ہیں، ان میں زیادہ تر آٹو موبائل اور آئی ٹی کی کمپنیاں شامل ہیں۔ بھارت کے نائب صدر انقرہ میں جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.