تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:38

سیلاب زدہ متعدد علاقے تاحال زیرآب، بیماریوں سے دو افراد چل بسے

جنگ نیوز -


کراچی… سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ،بدین میں پیٹ کے امراض میں مبتلامزید دوافرادچل بسے۔ بدین میں پنگریو ،شادی لارج اورملکانی شریف سے سیلابی پانی کا اخراج اب تک ممکن نہیں ہوسکا ،ایک ماہ سے کھڑے پانی،مردہ جانوروں کی بو اورگندگی سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور اموات میں بھی اضافہ ہورہاہے۔گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران پیٹ کے امراض میں مبتلا تین سال کی بچی اوراڑتالیس سالہ شخص چل بسا۔ اوباڑواورگردونواح کے کئی دیہات اب بھی پانی میں ڈوبے ہیں ،چارسودیہات سے پانی کی نکاسی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پمپ لگادیئے ہیں ۔ میرپورخاص ڈویژن کے اضلاع عمر کوٹ،تھرپارکر اورسانگھڑ کے کئی رہائشی علاقے بدستور زیرآب ہیں امدادی کیمپوں میں خوراک اور ادویات کی قلت سے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔ نوکوٹ کے ریلیف کیمپ میں دس روز کے دوران 12 اموات ہوچکی ہیں۔جھڈو نوکوٹ شاہراہ اب بھی زیر آب ہے ۔خیرپور کے علاقوں نارافیض گنج اور ٹھری میرواہ میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے اسکولوں میں اب تک تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکی ہیں۔ دادومیں طبی سہولتوں کے فقدان اورپینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث پیٹ اور جلد کیامراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.