تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:49

میکسیکو :سمندری طوفان کے پیش نظر 4 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

جنگ نیوز -
میکسیکوسٹی …جنگ نیوز… میکسیکو نے بحرالکاہل میں سمندری طوفان جووا کے خطرہ کے پیش نظر 4 جنوبی ساحلی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت سمندر میں ہوا کا دباؤ 195 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور طوفان کے ایک روز میں ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ میکسیکو کی جنوبی ساحلی ریاستوں کولیما، جالیسکو، مشاؤکن اور بنارٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.