11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:49
خیبرپختونخوا میں پولیوکے دونئے کیس‘متاثرینکی تعداد12ہوگئی
جنگ نیوز -
خیبرپختونخوا…خیبر پختون خوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد خیبر پختون خوا میں رواں سال کے دوران پولیو کا شکار ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔انسداد پولیو مہم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں 18 ماہ کے بچیاحد نور اور بونیر کے علاقے پاچ کٹہ میں12 سالہ الیاس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پشاور میں پو لیو کے 5 اور خیبر پختونخوا میں 12 کیسز پورٹ کیے گئے ہیں۔جان باز آفریدی نے بتایاکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 24 اکتوبر سے شروع کی جا ئے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 49 لاکھ سے زائدبچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔