11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:49
لاہور،ایل پی جی پالیسی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ایل پی جی پالیسی 2011ء کے خلاف دائر درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پالیسی پر عملدرآمد 22 نومبر تک روک دیا۔عدالت اس سے پہلے بھی ایل پی جی ایسوسی ایشن اور مختلف کمپنیوں کی درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کرچکی ہے۔ ایل پی جی کمپنیوں نے ایل پی جی پالیسی 2011 کی مختلف شقوں کو اس بنیاد پر چیلنج کیا کہ اس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا ۔درخواست میں پالیسی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔