11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:49
ق لیگ اور پی پی میں وزراء کے محکموں کا فارمولا طے پاگیا
جنگ نیوز -
کراچی… سندھ میں وزراء اور مشیروں کے قلمدانوں کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں معاملات طے پاگئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وزراء سے لئے جانے والے محکمہ واپس کرنے پر مسلم لیگ ق کے وزراء اورمشیروں کومتبادل محکمہ الاٹ کئے جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیرشہریارمہر کوبورڈ آف انویسٹمنٹ ،صوبائی مشیروں علیم عادل شیخ کو ٹرانسپورٹ اور اعجاز شاہ شیرازی کو جنگلات کے قلم دان دینے پر اتفاق ہوا ہے۔