تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:49

بر طانیہ میں ڈرا ئیور کے بغیر خو دکا ر طور پر چلنے والی گاڑی تیار

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی…بر طا نیہ کی آکسفورڈ یو نیورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ڈرا ئیور کے بغیر خو دکا ر طو ر پر چلنے والی گا ڑی تیار کر لی ہے۔حال ہی میں 'Wildcat' نا می اس جدید ٹیکنالو جی کی حامل گاڑی کا کا میا ب رو ڈ ٹیسٹ بھی پیش کیا گیا جس نے ڈرائیو رکے بغیر اپنے خود کار نظام کے تحت سٹرکو ں پر چل کر سب کو حیران کر دیا ۔ اس گاڑی میں کمپیو ٹر ، تھری ڈی لیزر، سینسرزاور کیمرے کی سہولیات موجود ہیں جو خود بخود چلنے، راستہ ڈھو نڈنے اور ٹریفک سگنل پر رکنے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی اپنی خصوصیات کے باعث ٹریفک جام سے بھی دوسری گاڑیوں کو آگاہ کر سکتی ہے جس کی ایجاد کے بعد اب گا ڑی چلانے کیلئے ڈرا ئیو ر کو اسٹیرنگ تھا منے کی ضرور ت نہیں رہے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.