تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:49

دہشت گرد برطانیہ میں خود کش حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطا نوی اخبار

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطا نوی اخبار ’سنڈے ٹیلی گراف‘نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد برطانیہ میں خود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،برطانیہ میں موجود اسلام پسند خودکش بمباروں کی یہ انتہائی محتاط تعداد ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ متوقع قاتل ان 2 ہزار انتہا پسندوں میں ہیں جو سیکورٹی فورسز کے مطابق برطانیہ میں موجود ہیں اور سرگرمی کے ساتھ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ سنڈے ٹیلی گراف نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس چیف نے برطانیہ میں موجود ان دہشت گردوں کے بارے میں وزرا کو متنبہ کر دیا ہے۔ اخبار نے سینئر انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ برطانیہ میں موجود اسلام پسند خودکش بمباروں کی یہ انتہائی محتاط تعداد ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ متوقع قاتل ان 2 ہزار انتہا پسندوں میں ہیں جو سیکورٹی فورسز کے مطابق برطانیہ میں موجود ہیں اور سرگرمی کے ساتھ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ اعداد وشمار برطانیہ کو القاعدہ اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے درپیش دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں سے لئے گئے ہیں۔ سنڈے ٹیلی گراف کو بتایا گیا کہ اگرچہ اسامہ بن لادن اور انور الاولاقی کے بعد اب القاعدہ میں ان جیسا کوئی کرشماتی رہنما نظر نہیں آتا لیکن دونوں خفیہ ایجنسیوں ایم آئی 6 اور سیکورٹی سروس ایم آئی 5 کا خیال ہے کہ اسامہ بن لادن اور ان کے نائب انور الاولاقی کے بعد بھی پہلے جیسی ہی خطرناک ہیں۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے یہ انتباہ ایک ایسے وقت دیا ہے جب برطانیہ اگلے سال یعنی 2012 میں اولمپک گیمز کے انعقاد کی تیاریاں کر رہا ہے جو کہ ایم آئی 5 کے مطابق ملک کی تاریخ میں سیکورٹی کا سب سے بڑا آپریشن ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.