11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:0
لاہور:ادویات کی خوردبرد کی تحقیقات کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خوردبرد اور غیرمعیاری ادویات کے کیسوں کی تفتیش کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق یہ کمیٹی ادویات کی خوردبرد اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی اور ہر تیسرے دن وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔تفتیشی کمیٹی کے کنوینر خواجہ سلمان رفیق ہوں گے ،ڈی آئی جی میجر مبشراللہ، اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور اور ڈرگ انسپکٹر راوی ٹاوٴن کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔