11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:0
بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی کیس، ملزمان7دن کیلئے پولیس کے حوالے
جنگ نیوز -
ملتان …بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے واقعے میں ملوث6 ملزمان میں سے 4کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی میں طلباتشدد کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو مقامی مجسٹریٹ عبدالستار چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے چاروں ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔دو ملزمان کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آئی ہے ۔تمام ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 15 جولائی کی رات سینئرطلبا نے اپنے دو جونیئرطلبا کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔