11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:0
ودیابالن کو زیادہ محنت راس نہ آسکی، بیمار پڑ گئیں
جنگ نیوز -
ممبئی… بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن ان دنوں اپنے کیریئر کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کررہی ہیں۔بے تحاشہ کام کرنے کے باعث انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔ ودیابالن کئی فلموں کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اوراپنے اس امیج کو قائم رکھنے کے لیے وہ بے تحاشہ محنت بھی کر رہی ہیں۔ زیادہ کام کرنے کی وجہ سے وہ بیمارپڑگئیں اور انہیں اسپتال جانا پڑا۔ڈاکٹروں نے اس بیماری کی وجہ انہیں بے تحاشہ کام اور آرام نہ کرنا بتایاہے۔