تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:31

مشرف کو پاکستان واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا،چنگیز جمالی

جنگ نیوز -
لاہور...وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی چنگیز جمالی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف بگٹی قتل کیس کے مرکزی ملزم ہیں، پاکستان واپسی پر اُن کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، لاہور چیمبر میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر چنگیز جمالی کا کہنا تھا کہ مشرف کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں ، اُنہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ گیس بحران کے حل کیلئے حکومت کوششیں کر رہی ہے جلد نئے منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا ، تاجروں کے مسائل کیلئے وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ہے جس کی سفارشات پر فوری عمل کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ریسرچ کیلئے فنڈز بڑھا ئے جارہے ہیں ،صدر چیمبر عرفان قیصر شیخ نے ٹیکسوں اور توانائی کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.