تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:20

دہشتگرد حکومتی رٹ تسلیم کر لیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، میاں افتخار

جنگ نیوز -


پشاور…صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں سے پہلے بھی مذاکرات کئے اب بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن انہیں حکومت کی رٹ تسلیم کرنا ہو گی۔پشاور میں مصور جمی انجینئر کے فن پاروں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پرتقریب اور میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات تب ہی ہوں گے جب دہشت گرد حکومت کی رٹ کو تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک اور قوم کی لئے جانوں کی قربانیاں دیں ، حتیٰ کہ ان کا اکلوتا بیٹا بھی ملک و قوم کی بقا اور سالمیت پر قربان ہو گیا لیکن حکومت دہشت گردوں کے آگے اپنا سر نہیں جھکائے گی بلکہ دہشت گردی کا آخری دم تک مقابلہ کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم اور اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہئیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.