9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:20
بچے کے اغوا،قتل کاعینی شاہداغوا،ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے 13 سالہ بچے کے تاوان کے لئے اغوا اور اسے قتل کرنے کے عینی شاہد کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ وہ مغوی آصف کو بازیاب کرا کے منگل کو عدالت میں پیش کریں۔ ایک درخواست کے ذریعے عدالت کو بتایا گیا کہ آصف مصری شاہ کے حمزہ کے اغوا اور اس کے قتل کا عینی شاہد تھا۔ اس مقدمہ میں گرفتار دیگر ملزموں کی طرف سے آصف کو پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے اغوا کرایا گیا۔ اب مقتول حمزہ کے لواحقین پر دباوٴ ڈالا جا رہاہے کہ وہ ملزمان سے صلح کر لیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف کو بازیاب کرایا جائے۔