9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:31
حکومت چیف جسٹس پر حملہ کرنے والی ہے،عمران خان کاخدشہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری پر حملہ کرنے والی ہے،ان کا کہنا ہے اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کی سونامی سڑکوں پر ہو گی۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل راجا ناصر عباس جعفری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں عمران خان کاکہناتھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی بھی دباوٴ کی پروا کئے بغیر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا پرویز مشرف سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اہم رہ نما تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کیا۔