تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:31

آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان کی مجازاتھارٹی نے منظوری نہیں دی،وزیر اعظم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ میمو کیس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے مجازاتھارٹی کی اجازت کے بغیر سپریم کورٹ میں بیان جمع کرائے جو آئین اور قانون کے خلاف ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے چین کے پیپلز ڈیلی آن لائن کو انٹرویو میں کہاہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی سرکاری عہدے دار کا سرکاری فعل ، غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان کی مجاز اتھارٹی سے منظور نہیں لی گئی، دونوں کے بیان سے متعلق وزارت دفاع نے کوئی سمری اجازت کیلئے نہیں بھیجی، اور ان کے بیانات کی وزیر دفاع سے بھی منظوری نہیں لی گئی۔ وزیراعظم نے یہ بات چیف جسٹس آف پاکستان کی اس آبزرویشن کے تناظر میں دی ہے جس میں کہاگیا تھاکہ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی حکومتی عہدے دار کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ انٹرویو میں وزیراعظم نے کہاکہ نیٹو اور میمو معاملات پر سول و فوجی قیادت نے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور فوری فیصلے کیے، نیٹوحملے کا معاملہ فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ، میمو معاملے میں حسین حقانی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.