9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:31
پرویز مشرف کو ایئر پورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیں گے، منظوروسان
جنگ نیوز -
کراچی…وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو ایئر پورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیں گے ،پرویز مشرف کیوارنٹ گرفتاری اکتوبر 2011 میں جاری ہوئے تھے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پرویز مشرف کو ایئر پورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیں گے ،اُن کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 2011 میں جاری ہوئے تھے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ محکمہ داخلہ کے پاس مشرف کے وارنٹ گرفتاری پہنچ چکے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہقانون سب سے بالا تر ہے ،جب وارنٹ آجاتے ہیں تو حکومت کو اس پر عمل کرنا ہوتا ہے ،پرویز مشرف کو اُن کی پسندیدہ لانڈھی جیل بھیجیں گے۔