9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:42
جونیئرہاکی چمپئن شپ کل سے لاہورمیں شروع ہو گی
جنگ نیوز -
لاہور…31 ویں نیشنل انڈر 21 جونئیرہاکی چمپئن شپ کل سے لاہورمیں شروع ہو گی۔چمپئن شپ میں 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے نیو کانفرنس میں بتایا کہ 15 ٹیموں کو چارگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ روزانہ چارمیچزکھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ سے دودو ٹیمیں دوسرے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کریں گی۔ رانا مجاہد نے کہا کہ زائد العمر کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔۔ اس کے لیئے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہیں۔