9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:53
صدر زرداری کے بہت جلد دوبارہ دبئی جانے کی تیاری،ذرائع
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی بہت جلد دبئی جانے کی تیاری کی جارہی ہے ،ذرائع نے مزید کہا کہ صدر مملکت بہت جلد دوبارہ دبئی جانے کی تیاری کررہے ہیں۔واضح رہے کہ صدر زرداری گذشتہ ماہ کے اوائل میں اچانک طبعیت کی ناسازی کی وجہ دبئی چلے گئے تھے جہاں وہ چندروز دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔جس کے بعد وہ دسمبر کے وسط میں وطن واپس آگئے تھے۔اس دوران انکی عدم موجودگی پر چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔تاہم صدر کی واپسی کے ساتھ ہی یہ سب ختم ہوگئی تھیں۔