9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:8
پرویزمشرف کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج کیاجائے،رضاربانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین دو دفعہ توڑنے پر آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج کیاجائے۔چیئرمین قومی سلامتی کمیٹی سینیٹررضاربانی نے جیونیوزسے بات چیت میں کہاہے کہ پرویزمشرف کے خلاف آئین سے بغاوت اورسپریم کورٹ کے خلاف جنگ کرنے کے الزام میں آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ درج کیاجائے۔ان کاتین نومبردوہزارسات کو ایمرجنسی لگانے کااقدام نہ صرف آئین کے خلاف کھلی جارحیت بلکہ سپریم کورٹ کے خلاف جنگ کااعلان بھی تھا۔ 3 نومبر کے اقدام پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ ان کی وطن آمدپر بے نظیرقتل کے مقدمہ میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے۔ ان پر اکبر بگٹی کے قتل کا بھی الزام ہے۔