10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:9
پاکستان کی سول عسکری قیادت کے درمیان مستحکم مذاکرات چاہتے ہیں،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . .. امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان مستحکم مذاکرات چاہتے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ سے بریفنگ میں سوال کیا گیا تھاکہ وزیراعظم گیلانی نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں بیان جمع کرانے کو غیر قانونی کہا ہے۔ کیا امریکا سول عسکری تعلقات میں کشیدگی کو تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے اور کیا مستقبل میں کسی ٹکراوٴ کا امکان ہے؟؟۔ اس وکٹوریا نولینڈ کا موقف تھاکہ امریکا پاکستان میں سول حکومت اور فوج کے درمیان مذاکرات کاخواہاں ہے۔ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے مذاکرات کررہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حسین حقانی کے معاملے پر سابق امریکی حکام کا خط موصول ہوگیا ہے۔ خط میں ظاہر کیے گئے خدشات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کی نئی سفیر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔