10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 2:9
وہاڑی:وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عظیم خان دولتانہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
جنگ نیوز -
وہاڑی. . .. . .پیپلز پارٹی کے ایم این اے عظیم خان دولتانہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عظیم خان دولتانہ ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھیکہ لڈن کے قریب کوٹ والی پل پر ان کی گاڑی الٹ گئی۔ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عظیم خان دولتانہ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔عظیم خان دولتانہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھتیجے تھے۔عظیم خان دولتانہ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق عظیم خان کی دو ہفتے بعد شادی تھی۔