5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
درازی عمر کا راز کھل کر مسکرانے میں پنہاں
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8625 -
واشنگٹن…امریکی ریاست مشی گن کی Wayne University کے ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ کُھل کر مُسکرانا زندگی کے سالوں میں اضافہ کردیتا ہے?ماہرین کے مطابق دانت نکال کر ہنسنے سے آنکھوں کے گِرد پڑنے والی جھائیاں مثبت زندگی کی طرف اشارہ کرتی ہیں جو لمبی عمر تک بہتر صحت کی ترجمانی ہے?230بیس بال کھلاڑیوں کی تصاویر ،ان کی عمر،قد،وزن اور ازدواجی زندگی سے مرتب کیے گئے نتائج کے تحت خوشگواراور مسکراہٹوں سے بھرپور زندگی گزارنے والے کھلاڑیوں کی زندگی میں عام کھلاڑیوں کی نسبت سات سال کا اضافہ دیکھا گیا?اس تحقیق کے ذریعے ماہرین نے ثابت کیا کہ مسکراہٹ اور ہنسی ناصرف صحتمند زندگی کا باعث ہوتی ہے بلکہ طویل العمری کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے?