5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایٹمی ریاست کی حیثیت حاصل کرنے کیلئے مزید صبر کرنا ہوگا، گیلانی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8625 -
واشنگٹن…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی صدربارک اوباما نے ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انکے اعتماد سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دنیا کے تحفظات ختم ہوگئے ہیں، تاہم ایٹمی ریاست کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے صبرکی ضرورت ہے? انہوں نے کہا کہ ایٹمی تحفظ کانفرنس میں کسی بھی ملک نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر تشویش کا اظہار نہیں کیا? وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران پرامریکا کو تشویش ہے اور امریکی ماہرین توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے پاکستان آرہے ہیں? انہوں نے کہا کہ ہمیں ایڈنہیں ٹریڈ کی ضرورت ہے?