تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں سوگ، شاہراہ قراقرم متعدد مقامقات پر بند

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8626 -
ایبٹ آباد…ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند روز سے جاری کشیدہ صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے?تاہم اب بھی کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے سڑکیں بلاک کردی ہیں جبکہ بعض مقامات پر نوجوانوں نے کھلی ہوئی دکانیں بند کرادیں? ایبٹ آباد میں 12 اپریل کو پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگ کا آج دوسرا دن ہے ?شہر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے ?چند مقامات پر مظاہرین نے مانسہرہ روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلا کردیا?علاقہ سپلائی کے قریب مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا?شہر میں تعلیمی ادارے جمعرات تک بند ہیں ?دفاتر میں حاظری نہ ہونے کے برابر ہے?ڈی آئی جی ہزارہ سید امتیاز الطاف اور ڈی سی او ایبٹ آباد کیپٹن(ر)مینر اعظم کے تبادلے کے بعدعلاقے میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے?تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ سردار حیدر زمان نے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کرنے والے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند تحریک صوبہ ہزارہ کے خیر خواہ نہیں ہیں?تحریک صوبہ ہزارہ ایکشن کمیٹی کے ہر قسم کی ہڑتال و احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج ضلع مانسہرہ میں معمولات زندگی تیزی سے بحال ہورہی ہے?دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے ہیں ?پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر میں حاظری کم ہے?مانسہرہ سے دیگر اضلاع کو جانے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں ?بعض علاقوں میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں شاہراہ قراقرم کو بند کرنا شروع کردیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.