5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانوی سیاستدانوں کے منہ پر ’ورچوئل‘ تھپڑ رسید کریں
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8626 -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…سابق امریکی صدر بش کو جوتا مارنے کے واقع نے دنیا بھر میں اتنی دھوم مچائی کہ اس کو کو کھیل میں تبدیل کرکے لوگوں کو اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع دیا گیا? اسی طرح برطانیہ میں آج کل خبروں میں گرم ان کے وزراء کی کرپشن اور حالیہ عام انتخابات پر پارٹی لیڈروں کی بڑکیاں بھی انٹرنیٹ پر موجود منچلوں سے چھپی نہیں رہ پائیں?Slapometerنامی اس گیم کو ایک ایڈورٹائزنگ ایجینسی نے متعارف کروایا ہے جس میں عام انتخابات کے مرکزی امیدواروں اور پارٹی لیڈروں کو چانٹے مارنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے?اس آن لائن گیم میں گورڈن براؤن،ڈیوڈ کیمرون اور نک کلیگ کے چہرے سامنے پیش کیے گئے ہیں?