5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
غیر واضح ایٹمی پالیسی اسرائیلی سلامتی کی بنیاد ہے، نائب وزیر خارجہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8628 -
مقبوضہ بیت المقدس . . . اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیل پر ایٹمی پالیسی تبدیل کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ڈالا ? اسرائیلی نائب وزیر خارجہ ڈینی آیالون نے پبلک ریڈیو کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ غیر واضح ایٹمی پالیسی اسرائیل کی سلامتی کی بنیاد ہے ? اسرائیل پہلے بھی غیر واضح پالیسی پر عمل کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا ? نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی سیکیورٹی سربراہ کانفرنس میں شریک ممالک کی جانب سے اسرائیل کے متعلق پالیسیوں اور مطالبات میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ? اوباما کے بیان پر کہ اسرائیل کو این پی ٹی پر دست خط کرنے چاہئیں ، اسرائیلی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اس درخواست کے ذریعے اسرائیل پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ? جب اسرائیل کو درپیش تمام خطرات دور ہوجائیں گے تو پھر این پی ٹی پر دست خط پر غور کیا جاسکتا ہے?