تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شیخوپورہ میں بچی کا قتل، ہائیکورٹ نے ڈی پی او کو طلب کر لیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8628 -
لاہور . . . چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس خواجہ محمد شریف نے شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں بچی سے زیادتی اورقتل کے واقعے کاازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو جمعرات کے روز طلب کرلیاہے?فیروزوالا کے علاقے رچناٹاؤن میں چار سالہ بچی الشبا کو ملزمان نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیاتھا? پولیس نے2ملزمان کوگرفتارکرلیاہے تاہم الشبا کے لواحقین نے گذشتہ روزملزمان کوسخت ترین سزادینے کے مطالبہ کے ساتھ مقتولہ کی لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کراحتجاجی مظاہرہ کیا?جنہیں منتشر کرنے کیلیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا،آنسو گیس پھینکی اورہوائی فائرنگ کی?مظاہرے کے دوران پولیس الشبا کی لاش اٹھاکرتھانے لے گئی جسے بعد میں ورثا کے حوالے کردیاگیا?چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو 15اپریل کو طلب کرلیا?چیف جسٹس کاکہناہے کہ بچی سے زیادتی اور قتل گھناؤنا جرم ہے، جسے معاف نہیں کیا جاسکتا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.