5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لوڈ شیڈنگ،مہنگائی کیخلاف جنوبی پنجاب میں ہڑتال، مظاہرے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8628 -
ملتان . . . بجلی کی لوڈ شیڈنگ،مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے خلاف آج جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے? ملتان میں انجمن تاجران اور چمبیر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے کنیٹ،حسین آگاہی،گھنٹہ گھر،پیراں غائب روڈ،معصوم شاہ روڈ،چوک قذافی،چوک کمہارں والا،چوک شہباز،انجمن تاجران سورج کنڈ اور پاکستان کیمسٹ انیڈ ڈرگسٹ کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال رہی?اس حوالے سے تاجروں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی?خانیوال میں بھی انجمن تاجران کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن رہا اس موقع پر تاجروں کی جانب سے مرکزی جامع مسجد سے چوک سنگلا تک نکالی گئی?وہاڑی میں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے لوڈ شیڈنگ،مہنگائی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے خلاف چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند رہی تاجروں کی جانب سے وی چوک پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی?مظفر گڑھ میں تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن کرنے کے ساتھ چوک کنواں پر ریلی نکالی?قائم پور میں بھی تاجروں نے تمام دوکانوں کو بند رکھا اور بہاولپور ملتان روڈ ٹائر جلا کر بلاک کئے رکھا? لیہ میں تاجروں کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اس موقع پر فوارا چوک سے صدر بازار تک ریلی بھی نکالی گئی?ودہولڈنگ ٹیکس اور لو ڈشیڈنگ کے خلاف تاجر تنظیموں کی کال پر بہاولپور اور اس کے گردونواح کے شہروں احمد پور?لودھراں ،یزمان اورحاصل پور میں بھی مکمل شٹر داؤن ہے ?سڑکوں پرٹرانسپورٹ بھی کم ہے?ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے ? بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے ?شہر میں تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز اور دکانیں بندہیں ? شہریوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف کمیٹی گولائی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلائے ? مظاہرین واپڈا حکام اور حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے ? انجمن تاجران کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شہرمیں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ اور زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ? دیہی علاقوں میں دو دو دن بجلی مسلسل بند رکھنے کے بعد تیسرے دن کچھ گھنٹوں کے لیے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس سے ان علاقوں میں پانی کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئی ہے?