5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکی صدرکے بیان پر ایران کی اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8629 -
تہران . . . ایرانی حکومت نے امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے ایران کے متعلق حالیہ بیان پر اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت کردی ہے ? ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد Khazai نے اس سلسلے میں ایک خط اقوام متحدہ کے حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اوباما کا بیان ایٹمی بلیک میلنگ ہے ? خط میں امریکا کی نئی ایٹمی پالیسی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس میں ایران پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں ?اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اکیسویں صدی میں اس قسم کی ایٹمی بلیک میلنگ کو برداشت یا نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ? خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے ناجائز طریقے سے ایک غیر ایٹمی ملک کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا ہدف بنانے کے لئے منتخب کیا اور اسی بنیاد پر اپنی فوجی منصوبہ بندی ترتیب دے رہا ہے?