تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سیکیورٹی خدشات، ایم کیو ایم کا پنجاب کنونشن قذافی اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8630 -
کراچی . . . متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لاہور میں ہونے والاپنجاب کنونشن سیکورٹی خدشات کے باعث کلچر سینٹر قدافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا?ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق پنجاب کنونشن کا مرکزی جلسہ لاہور میں مینار پاکستان میں منعقدہونا تھا تاہم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مقام تبدیل کیا گیا ہے? ذرائع کا کہناہے کہ ایم کیو ایم کے تحت پنجاب کنونشن بیک وقت لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے?اورپنجاب کنونشن میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان سمیت کارکنان اور حمایتیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی? ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رکن سازی کے سلسلے میں 60 ہزار فارم تقسیم کئے جا چکے ہیں اور مزید5ہزار فارم چھپوائے جارہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.