5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
غیر قانونی اسلحہ کیس میں مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے آفاق احمد بری
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8631 -
کراچی . . . کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اوردھماکہ خیزموادرکھنے کے مقدمے میں مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چئیرمین آفاق احمد کوناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کردیا?آفاق احمد پر یہ مقدمہ پانچ اگست 2004 کومہاجر قومی موومنٹ کے زیرحراست کارکن آفتاب احمد عرف عفو کے بیان کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا? آفتاب احمدگرفتاری کے بعد مبینہ طور پر پولیس کو لانڈھی کے ایریا میں واقع مکان نمبر 861لے گیا جہاں سے اس نے اسلحے سے بھرا صدوق برآمد کرایا? اس صندوق میں سے دو دستی بم، گیارہ کاشنکوف ، ایس ایم جی رائیفلیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی تھیں?ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہمہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق حمد نے6 ماہ قبل اسے یہ اسلحہ چھپانے کے لیے دیا تھا تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے?آفاق احمد اسوقت جیل میں تھے?دونوں کو اس مقدمے کے چالان میں شامل کیاگیا لیکن آفتاب عفو کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا جسکے بعد وہ مفرور ہوگیا اور آج تک مفرور ہے?آج عدالت نے اس مقدمے میں مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چئیرمین آفاق احمد کوناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کردیا?