5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ : ہاؤس آف کامنزکی650نشستوں کیلئے انتخابات6مئی کو ہونگے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8632 -
لندن ... برطانیہ کے ہاوس آف کامنز(ایوان زیریں)کی650نشستوں کے لیے انتخابات6مئی کو ہورہے ہیں?ساڑھے چارکروڑافرادبالغ رائے دہی کا حق استعمال کریں گے?برطانوی پارلیمنٹ کے مئی میں ہونے والے انتخابات کواس لحاظ سے اہم قرار دیاجارہاہے کہ اس میں ملک کی دوبڑی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے?1997سے اقتدار کے مزے لوٹنے والی لیبرپارٹی کو اس مرتبہ ٹوری پارٹی کی جانب سے زبردست مزاحمت کا سامنا ہے?رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق لیبرپارٹی کی مقبولیت میں18سال کی ریکارڈ کمی جبکہ ٹوری پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ دیکھایاجارہاہے?جس کے باعث انتخابات کے نتیجے میں ایک معلق پارلیمنٹ کی تشکیل متوقع ہے? 2005 کے انتخابات میں 646 نشستوں میں سے لیبرپارٹی نے 356 اورٹوری پارٹی نے198 نشستیں حاصل کی تھی?تاہم اس مرتبہ صورتحال مختلف ہے?سیاسی ماہرین کے مطابق ٹوری پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت بنانے کے لیے مزید116 نشستوں کی ضرورت ہے جوکہ ایک مشکل ٹارگٹ ہے تاہم صرف24نشستیں کھونے کی صورت میں لیبرپارٹی بھاری اکثریت کھودے گی اوردونوں پارٹیوں کو حکومت بنانے کے لیے چھوٹی سیاسی پارٹیوں کی حمایت درکار ہوگی? اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے برطانیہ کی تیسری بڑی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سمیت چھوڑی پارٹیاں بھی زبردست سرگرام نظرآرہی ہیں اورتوقع کی جارہی ہے کہ چھوٹی پارٹیاں اورخاص طورپرلبرل ڈیموکریٹس کو ماضی کی نسبت زیادہ نشستیں ملیں گی?موجودہ انتخابات میں تینوں بڑی پارٹیاں نئے سربراہاں کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو ان پارٹیوں کی سربراہوں کے بڑاامتحان ہے?وزیراعظم گورڈن براون 2007میں ٹونی بلیئرکے استعفے کے بعد لیبرپارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے تھے اسی طرح دیوڈ کیمرون 2005 میں مائیکل ہوورڈMichael Howard کی جگہ ٹوری پارٹی کے سربراہ بنے اورنیک کلیگ Nick Cleggسن2007میں سرمنزیزکیمپبل Sir Menzies Campbellکے استعفے کے بعد لیبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ بنے?