5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اقوام متحدہ کا کمیشن بینظیر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آج جاری کریگا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
اقوام متحدہ…سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کے قتل پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ دو ہفتے کی تاخیر کے بعد آج جاری ہو رہی ہے? اقوام متحدہ کا تحقیقاتی پینل سیکریٹری جنرل بان کی مون کو آج باضابطہ طور پر رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد اسے حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے گا?رپورٹ تیس مارچ کو جاری ہونی تھی مگر حکومت پاکستان کی خصوصی درخواست پر اسے موخر کردیا گیا تھا تاکہ ذمہ داروں کے تعین کیلئے امریکا، افغانستان اور سعودی عرب کے حکام سے ضروری معلومات حاصل کی جاسکیں? وزیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق اقوام متحدہ کے تین رکنی تحقیقاتی پینل سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیز رائس، افغان صدر حامد کرزئی اور سعودی انٹیل جنس چیف شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کا موقف بھی رپورٹ میں شامل کرے جس پر اسے دو ہفتے موخر کیا گیا? اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکی نے صحافیوں کو بتایا کہ تحقیقاتی پینل کے سربراہ ہیرالڈو مونوز جمعرات کی دوپہر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو باضابطہ طور پر رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد سیکریٹری جنرل اسے حکومت پاکستان کے حوالے کریں گے جبکہ اس سے سلامتی کونسل کے ممبران کو بھی آگاہ کیا جائے گا?