5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسٹیٹ بنک نے برآمدکنندگان کی سہولت کیلئے قانون میں تبدیلی کر دی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8633 -
کراچی…اسٹیٹ بینک نے سمندر یا فضائی راستوں کے ذریعے مصنوعات کے برآمد کنندہ گان کی مشکلات دور کرنے کے لئے قانون میں تبدیل کردی ہے?اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تجارتی مصنوعات کے کاغذات میں مشکلات کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اور تجاویز کی روشنی میں ایئر وے بل اور بل آف لینڈنگ سے متعلق قوانین میں تبدیلی اور وضاحت کی گئی ہے جس کے تحت بل آف لینڈنگ اور ایئر وے بل پر برآمد کنندگان کے نام درج کیے جائیں گے?ایک سے زائد ناموں کی صورت میں فریٹ فاروڈر ایک علیحدہ کاغذ پر نام فراہم کرسکتے ہیں، جب کہ شپنگ کمپنیاں ماسٹر بل آف لینڈنگ فراہم کئے بغیر تجارتی سامان فراہم نہیں کریں گی?