5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دنیا کے گرم ترین علاقے میں بکھرے قوس قزح کے رنگ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8634 -
ادیس ابابا…سینٹرل مانیٹرنگ…ایتھوپیا کا شمال مشرقی علاقہ ڈے لول خطہ ارض کا سب سے گرم ترین علاقہ مانا جاتا ہے جہاں آتش فشاؤں کی پٹیاں موجود ہیں اور سال بھر یہاں کا درجہ حرارت اوسطاً94ڈگری فارن ہائیٹ رہتا ہے?یہ علاقہ بے شک گرمی کے حساب سے دنیا کا گرم ترین علاقہ ہو لیکن خوبصورتی اور قدرتی نظام سے بننے والے دلچسپ دقدرتی مناظر میں بھی یہ اپنی مثال آپ ہے?زمین کی تہہ پر اُبھر کر آنے والے معدنیاتی ونمکین ذخائرجب سورج کی تپش سے پگھلتے ہیں تو سطح زمین کو قوس قزح کے کئی حسین رنگوں میں ڈھال دیتے ہیں?گرم موسم کے باعث معدنیات سے ڈھکی رنگی برنگی چٹانیں اور ناہموار سطحی زمین پر بکھرے رنگین نظارے حد درجہ گرم علاقہ ہونے کے باوجود ہر سال لاکھوں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے ہیں?